مختلف علاقوں میں 15دن سے پانی کی فراہمی بند،شہری پریشان

مختلف علاقوں میں 15دن سے پانی کی فراہمی بند،شہری پریشان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں پانی کا بحران ختم نہ ہوسکا، شہر کے مختلف علاقوں میں 15 دن سے پانی کی فراہمی بند ہے۔

 دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر لائن نمبر 2 کا مرمتی کام 10 دن بعد بھی مکمل نا ہوسکا جس کی وجہ سے شہر میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہے اور شہری مہنگے داموں پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کرر ہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں لائنز ایریا ،کورنگی، لانڈھی، گلشن اقبال ، گلستان جوہر، گلبرک ، لیاقت آباد، ناظم آباد، پی آئی بی کالونی ، اولڈسٹی ایریا ، محمود آباد سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہے ۔ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ لائن نمبر دو کا مرمتی کام اگلے چوبیس گھنٹے میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں