حادثے کے ذمہ دار گاڑی مالک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ

حادثے کے ذمہ دار گاڑی مالک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سٹی کورٹ میں سینئر سول جج غربی کی عدالت میں نارتھ ناظم آباد میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون کی ہلاکت کے معاملے پر مرحومہ کے بیٹے نے گاڑی کے مالک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

درخواست گزار ساجد خان کی جانب سے دائر دعوے میں موقف اختیار کیا گیا کہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ان کی والدہ فاطمہ بانو جاں بحق ہوئیں، جس پر گاڑی کے مالک کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے ۔ وکیل درخواست گزار عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ ذمہ دار فریق کو 6 کروڑ 48 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے ۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ مرحومہ کاسمیٹکس کے کاروبار سے وابستہ تھیں اور اپنے گھر کی کفیل تھیں، جن کی وفات سے خاندان شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگیا ہے ۔ وکیل نے مزید کہا کہ میڈیکل رپورٹس سے ثابت ہوتا ہے کہ خاتون کی موت حادثے میں لگنے والی چوٹوں کے باعث ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں