گلشن حدید میں ملزمان طلائی زیورات لوٹ کر فرار
کراچی(اے پی پی)ملیر گلشن حدید میں مسلح ملزمان جیولری شاپ سے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن گلزار تنیو کے مطابق لوٹے گئے طلائی زیورات 5 تولہ کے قریب ہیں، واردات کے دوران ملزمان نے پستول کا بٹ مار دکاندار کو بھی زخمی کیا ہے جس کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے ۔