شہداد پور:8ڈاکوؤں کی زمیندار کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر40لاکھ کی ڈکیتی
شہداد پور (نمائندگان دنیا )شہداد پور میں غلام شبیر باگرانی کے گھر میں رات گئے آٹھ مسلح افراد داخل ہوئے اور سوئے ہوئے اہلِ خانہ کو جگا کر اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا۔
مبینہ طور پر ڈاکولڑکی کی شادی کے لئے تیار جہیز کا سامان، 8 تولہ طلائی زیورات، لائسنس یافتہ اسلحہ، موبائل فون، قیمتی اشیاء اور 2 لاکھ روپے سمیت تقریباً 40 لاکھ روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق واردات کے بعد ملزمان تمام گھر والوں کو ایک کمرے میں بند کرکے بآسانی فرار ہوگئے ۔ صبح کے وقت اہلِ خانہ کی چیخ و پکار سن کر قریبی رہائشی موقع پر پہنچے اور کمرے کا دروازہ کھول کر انہیں باہر نکالا، پولیس نے ملزمان کا تعاقب شروع کردیا۔