نوڈیرو اسپتال:11ڈاکٹروں کی مبینہ طویل غیر حاضری کاانکشاف

نوڈیرو اسپتال:11ڈاکٹروں کی مبینہ طویل غیر حاضری کاانکشاف

پی پی ایچ آئی انتظامیہ کانوٹس، غیر حاضر ڈاکٹروں کی فہرست بھی جاری کردیبعض تنخواہیں بھی بٹور رہے ، پی پی ایچ آئی کے پاس تفصیلات نہیں، ڈی ایچ او

نوڈیرو (نمائندہ دنیا)نوڈیرو اسپتال میں محکمہ صحت کی جانب سے تعینات 11 ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز کی مبینہ طویل غیر حاضری کا انکشاف ہوا ہے ، جس پر پی پی ایچ آئی انتظامیہ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ ڈاکٹرز کی فہرست بھی جاری کردی ہے ، جاری کردہ فہرست میں ڈاکٹر شہریار، ڈاکٹر کاشف گاڈ، ڈاکٹر کلیم شیخ، ڈاکٹر مزمل کچی، ڈاکٹر مرینا، ڈاکٹر فرحان گاد، ڈاکٹر سشمیتا کماری، ڈاکٹر پوجا کماری، ڈاکٹر شہباز عاربانی، ڈاکٹر سنی کمار اور ڈاکٹر بنتی کے نام شامل ہیں، پی پی ایچ آئی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ ڈاکٹرز طویل عرصے سے اسپتال سے غیر حاضر ہیں اور بعض ڈاکٹرز مبینہ طور پر تنخواہیں بھی وصول کر رہے ہیں، دوسری جانب رابطہ کرنے پر ڈی ایچ او لاڑکانہ ڈاکٹر شوکت ابڑو نے بتایا کہ پی پی ایچ آئی کے پاس محکمہ صحت کے ڈاکٹرز سے متعلق مکمل تفصیلات موجود نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فہرست میں شامل ڈاکٹر شہریار، ڈاکٹر کاشف اور ڈاکٹر مزمل چھٹی کے دنوں میں ریلیور ڈاکٹر کے طور پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، ڈی ایچ او کے مطابق ڈاکٹر پوجا کا تبادلہ شاہ آباد جبکہ ڈاکٹر بنتی کا بنگل دیرو ہوچکا ہے ، جبکہ ڈاکٹر کلیم شیخ کیمپنگ ٹیم میں شامل ہوکر سی وی سی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر سشمیتا، ڈاکٹر سنی کمار، ڈاکٹر فرحان اور ڈاکٹر شہباز نے تاحال جوائن ہی نہیں کیا، جبکہ آج اور کل تعطیل ہونے کے باعث پیر کے روز پی پی ایچ آئی سے اس معاملے پر تحریری وضاحت طلب کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں