ملیر جیل میں پیغام پاکستان کی تقریب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) معرکہ حق ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر ملیر جیل میں ’’پیغامِ پاکستان‘‘ کے عنوان سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں قیدیوں، جیل حکام، رینجرز اور ایف سی اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ ۔تقریب میں آئی جی جیل خانہ جات سندھ فدا حسین مستوئی، ڈی آئی جی جیل ملک اسلم اور سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل فہیم نوری سمیت رینجرز اور ایف سی کے افسران و اہلکار بھی شریک ہوئے ۔