ٹرین دھماکے میں شہید جوان سانگھڑ میں سپرد خاک
سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بلوچستان میں گزشتہ روز ٹرین بم دھماکے کے دوران شہید جوان نادر علی کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں دو چک پنجابی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔
نماز جنازہ کے بعد شہید کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کی تدفین کے موقع پر فضا سوگوار رہی جبکہ اہل علاقہ نے شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔