شہداد پور:خنجر کے وار سے نوجوان زخمی، ملزمان گرفتاری کیلئے ریلی

شہداد پور:خنجر کے وار سے نوجوان زخمی، ملزمان گرفتاری کیلئے ریلی

شہدادپور(نمائندہ دنیا)ہاؤسنگ سوسائٹی میں قربانی کا جانور گھر کے باہر باندھنے پر جھگڑے میں نوجوان عبدالصمد چوہان کو خنجر مار کر زخمی کرنے کے واقعے کے خلاف صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

 مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر زخمی نوجوان کے والد محمد جاوید چوہان، بابر علی، منور سونار، ذاکر سونار، بلال سونار اور دیگر نے الزام عائد کیا کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے انہیں تحفظ فراہم کر رہی ہے ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے ، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے شٹر بند ہڑتال کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں