حیدر آباد:میئر نے آلائشیں اٹھانے ، ٹھکانے لگانے کے انتظامات کا جائزہ لیا
حیدرآباد(بیورو رپورٹ)میئر کاشف علی شورو نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عیدالاضحی کے موقع پر آلائشیں اٹھانے اور انہیں بروقت ٹھکانے لگانے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں صفائی ستھرائی کے مؤثر نظام، شکایات کے فوری ازالے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور پاک التاش کی جانب سے عیدالاضحی آپریشن کے لیے ضلع حیدرآباد کے تینوں آپریشن زونز، قاسم آباد، حیدرآباد سٹی اور لطیف آباد میں مجموعی طور پر 9کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔