الخدمت سندھ کے تحت امسال بھی قربانی فی سبیل اللہ کا انعقاد
بدین(ڈسٹرکٹ ڈیسک )الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اس سال بھی عید الاضحیٰ پر پسماندہ اضلاع میں قربانی فی سبیل اللہ کا اہتمام کیا گیا۔
الخدمت کے رضا کاروں نے حیدرآباد، تھرپارکر، بدین، ٹنڈو الٰہیار اور خیرپور سمیت پسماندہ علاقوں میں ہزاروں مستحق اور سفید پوش خاندانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد محروم اور سفید پوش طبقے کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے۔ ہماری کوشش رہی کہ ایسے خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے جو مہنگائی کے باعث پورا سال گوشت کی نعمت سے محروم رہتے ہیں۔