پی پی مینارٹی ونگ میرپور خاص کے رہنما کی صدر زرداری سے ملاقات
میرپور خاص (بیورو رپورٹ )پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ کے رہنما ڈویژنل صدر رمیش ڈیون کمار مالہی نے صدرِ آصف علی زرداری سے نوابشاہ میں اہم ملاقات کی۔۔۔
جس میں ضلع میرپورخاص کی مجموعی سیاسی، سماجی اور عوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران رَمیش دیوان کمار مالھی نے ضلع کے عوام کو درپیش مسائل اور ترقیاتی امور سے صدرِ پاکستان کو آگاہ کیا، صدر آصف علی زرداری نے میرپورخاص میں پارٹی اور عوامی سطح پر رَمیش مالھی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔