سکھر:دریا میں ڈوبے 5افراد کو نیوی کی ریسکیو ٹیم نے بچا لیا
سکھر(بیورو رپورٹ)پاکستان نیوی کی ریسکیو ٹیم نے روہڑی پل کے قریب دریائے سندھ میں ایک بروقت اور کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران ڈوبنے والے پانچ افراد کو بحفاظت بچا لیا۔
مذکورہ افراد نہاتے ہوئے اچانک تیز بہاؤ کی زد میں آ گئے اور ڈوبنے لگے ۔ اطلاع ملتے ہی نیوی کی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔بچائے گئے افراد میں وقار احمد، حامد علی، علی گل، وقاص اور قربان شامل ہیں، جن کا تعلق کنجھو برادری سے بتایا جاتا ہے ۔ ریسکیو آپریشن کے بعد تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد اور ضروری طبی معائنے کی سہولت فراہم کی گئی۔