میرپور خاص:پتھر، سیمنٹ بوریاں ڈال کرگٹر بند کرنے کا انکشاف
یوسی 9نور شاہ بابا کے علاقے میں صفائی کے دوران نکالے گئے ، میئر کانوٹسصفائی کا عمل مکمل، شہریوں کا اطمینان کا اظہار، ملزمان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
میرپورخاص(بیورورپورٹ) یوسی نمبر 9 میر شیر محمد تالپور ٹاؤن تھانے کے سامنے عیدالاضحیٰ کے ایام میں گٹر کا پنای جمع ہونے پر میئر نے فوری صفائی کے احکامات جاری کئے ، علاقے میں صفائی کے دوران انکشاف ہوا کہ گٹر میں پتھر، سیمنٹ کی بوریاں، تھیلوں میں ریت بھر کر ڈال کر بند کیا گیا تھا، جس کے باعث پانی کی روانی متاثر ہوئی اور تھانے کے سامنے پانی جمع ہو گیا، بلدیاتی عملے نے رکاوٹیں دور کرکے نکاسی نظام کو بحال کیا، مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض عناصر دانستہ طور پر بلدیہ انتظامیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ پانی جمع ہونے کی اصل وجہ گٹر کی بندش تھی، علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی شفاف اور مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور اگر کوئی سرکاری اہلکار یا دیگر فرد ذمہ دار پایا جائے۔
تو اس کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے ، شہریوں نے میئر عبدالرؤف غوری اور چیئرمین دوست محمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فوری نوٹس لے کر عوامی مشکلات کا ازالہ کیا اور بروقت صفائی ستھرائی کے انتظامات کرکے علاقے کے مسائل حل کئے ۔ علاقہ مکینوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، نکاسی نظام کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جو شہری سہولیات میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں تاکہ میرپورخاص کو صاف ستھرا اور خوبصورت شہر بنایا جا سکے۔