روہڑی:درگاہ کے باہر نامعلوم افراد نومولود بچی چھوڑ کرفرار
روہڑی(نمائندہ دنیا)روہڑی میں ٹول پلازہ کے نزدیک واقع درگاہ حضرت لال شہید کے باہر نامعلوم افراد ایک نومولود بچی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
لوگوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ایس ایچ او جھانگڑو مولا بخش بگٹی کے مطابق بچی کی عمر تقریباً تین دن اور وہ زندہ ہے ۔ پولیس نے بچی کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد اس کی حفاظت اور نگہداشت کے لیے علاقے کے رہائشی نوید ولد علی مراد چنجن کے حوالے کر دیا۔