بزرگ شہری سے موبائل فون چھیننے کی ویڈیو سامنے آگئی

بزرگ شہری سے موبائل فون  چھیننے کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ماڈل کالونی میں بزرگ شہری سے مسلح ملزمان موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

ڈکیتی کی واردات ماڈل کالونی میں وارثی مسجد کے قریب پیش آئی۔مسلح ڈاکو نے گھر کی دہلیز پر بیٹھے بزرگ شہری سے اسلحے کے زور پر موبائل فون چھینا، بزرگ شہری نے فرار ہوتے ڈاکو کو پکڑنے کے لیے اسلحہ نکالا اور پیچھے دوڑا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری نے اسلحہ نکال کر ڈاکو پر فائر بھی کیا مگر گولی پھنس گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں