لانڈھی ٹاؤن میں صفائی و ستھرائی کا آپریشن
کراچی (این این آئی) چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان نے کہا ہے کہ لانڈھی ٹاؤن میں عیدالاضحی کے تینوں دن صفائی وستھرائی اور آلائشیں اٹھانے کا آپریشن بھرپور انداز میں کامیابی کے ساتھ جاری رہا۔
ٹاؤن انتظامیہ نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے آلائشیں اٹھانے کے فوری بعد چونے کا چھڑکا یقینی بنایا، جبکہ ڈمپنگ پوائنٹس اور مختلف علاقوں میں جراثیم کش ادویات کا مسلسل اسپرے بھی کیا جاتا رہا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف کلیکشن پوائنٹس کے دورے کے دوران کیا۔