شہریوں کو دھوکہ دے کر پرائز بانڈ فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف پولیس کی کارروائی، شہریوں کو دھوکہ دے کر پرائز بانڈ فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے قائدآباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
شہریوں کو دھوکہ دہی کے ذریعے پرائز بانڈ فروخت کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت لانگ اور حاجی کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1500 روپے کا پرائز بانڈ برآمد کیے ملزمان پرائز بانڈ کو شہریوں کو دھوکہ دے کر فروخت کرنے کے لیے استعمال کر رہے تھے ۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ کم قیمت پر پرائز بانڈ حاصل کرکے شہریوں کو زیادہ منافع اور انعامات کا لالچ دے کر فروخت کرتے تھے ۔ملزمان مختلف طریقوں سے سادہ لوح شہریوں کا اعتماد حاصل کرتے اور انہیں مالی نقصان پہنچاتے تھے ۔ملزمان کافی عرصے سے اس دھوکہ دہی میں ملوث تھے۔