پیر سید جنید احمدجیلانی کا المصطفیٰ میڈیکل سینٹر کا دورہ

پیر سید جنید احمدجیلانی کا المصطفیٰ میڈیکل سینٹر کا دورہ

کراچی (این این آئی)معروف روحانی شخصیت پیر سید جنید احمدشاہ جیلانی نے المصطفیٰ میڈیکل سینٹرگلشن اقبال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبہ کامعائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اورانتظامیہ سے اہم ملاقات کی۔

دورہ کے دوران انہوں نے لیبارٹری ،بلڈبنک ،آئی سی یو ،بچوں کے وارڈ سمیت مختلف شعبوں کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر المصطفیٰ کے ٹرسٹیز معین خان، عبدالغفار سعیدی، سید مشہود علی اور شبیر احمد قاضی بھی موجودتھے ۔پیر سید جنید احمدشاہ جیلانی نے اسپتال کے اعلیٰ معیاراورانتظامات کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرحاجی حنیف طیب المصطفیٰ کے ذریعے انسانیت کی جوبے لوث خدمت کررہے ہیں وہ لائق تحسین ہے یہ ہسپتال ضرورت مند مریضوں کے لئے امید کی روشن کرن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں