بجلی کا بریک ڈاؤن، بڑے حصے کو پانی کی فراہمی بند
کراچی (آئی این پی)کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بریک ڈان کے بعد کراچی کے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی۔
واٹرکارپوریشن کے مطابق مرمت کیلئے جبری شٹ ڈاؤن کیا گیا۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بریک ڈاؤن کے بعد کراچی کے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی، شٹ ڈان کے نتیجے میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 21 میں سے 10 پمپنگ یونٹس بند ہوگئے ۔کراچی کو پانی کی ترسیل کا نظام بری طرح متاثر،مختلف علاقوں میں فراہمی معطل ہوگئی۔ حکام کے مطابق کے الیکٹرک نے کراچی واٹر کارپوریشن کو ابتدائی طور پر ایک گھنٹے کے شٹ ڈاؤن سے آگاہ کیا۔