شدید گرمی اور حبس،محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 48 ڈگری تک جا پہنچا

شدید گرمی اور حبس،محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 48 ڈگری تک جا پہنچا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 48 ڈگری تک جا پہنچا جبکہ اگرچہ اصل درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی شدید گرمی اور حبس کی لپیٹ میں ہے جس نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے ، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کلپہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ، لیکن ہوا میں نمی کا تناسب انتہائی زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں گرمی کی اصل وجہ ہوا میں نمی کا زیادہ تناسب ہے جو اس وقت 61 فیصد تک پہنچ چکا ہے ، نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے پسینہ نہیں سوکھ رہا اور شدید حبس کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔شہر میں اس وقت جنوب مغرب کی سمت سے سمندری ہوائیں 27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جو گرمی کی تپش کو کم کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہیں کیونکہ ہوا میں خشکی کے بجائے نمی موجود ہے ۔طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوپہر کے وقت بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ باہر نکلتے وقت سر کو ڈھانپ کر رکھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں