بچے اور شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی (آئی این پی)مومن آباد پولیس نے معصوم بچے اور شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم نے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے 01 بچے اور 01 نوجوان کو زخمی کیا تھا۔ زخمیوں میں 14 سالہ فیضان ولد حسیب اور 22 سالہ مصطفی خان ولد ارشد خان شامل ہیں۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم وقاص ولد محمد رفیق کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔