سانگھڑ:منشیات فروشوں کی سرپرستی، تھانیدار معطل، 4اہلکار برطرف
سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایس ایس پی سانگھڑ نے محکمانہ تحقیقات میں منشیات فروشوں سے رشوت لے کر انہیں چھوڑنے ، بھتہ و رشوت وصول کرنے اور منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ پیرومل کے ایس ایچ او دھنی بخش بروہی کو معطل کرکے تنزلی کر دی ہے ۔
جاری احکامات کے مطابق تھانہ پیرومل کے پولیس اہلکار یوسف شاہ، علی ڈنو زرداری، محمد رفیق بروہی اور سکندر علی زرداری کو بھی الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق محکمہ پولیس میں بدعنوانی، رشوت ستانی اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔