ملبہ اور کچرا پھینکنے والے 3افراد پکڑے گئے
کراچی (این این آئی)ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی ہدایت پر ضلع شرقی کے علاقے کشمیر روڈ پر ملبہ اور کچرا پھینکنے والے افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 3 افراد گرفتار کئے گئے ۔
منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکی ہدایت پر متعلقہ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور صفائی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا۔اس سلسلے میں جمشید ذون پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی گئی جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملوث افراد کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر دی گئی ہے ۔