پڈعیدن :محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس
پڈعیدن (نمائندہ دنیا) محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی صدارت میں ان کی دفتر میں ہوا ، جس میں امن و امان اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ارسلان سلیم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی محرم الحرام کے دوران میں ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کو یقینی بنایا جائے اور امن امان فول پروف انتظامات کئے جائیں۔اجلاس میں مجالس اور جلوسوں کے پرامن انعقاد، ٹریفک کی روانی، صفائی ستھرائی، بجلی، پانی، طبی سہولتوں اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔