صفہ یونیورسٹی میں سعادت حسن منٹو کا ڈرامہ پیش کیا گیا
کراچی(سٹی ڈیسک)آرٹس کو نسل کی جانب سے سعادت حسن منٹو کا معروف ڈرامہ ’’انتظار‘‘ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی کے ڈی ایچ اے صفہ آڈیٹوریم میں پیش کیا گیا۔
یہ ایک فکر انگیز ڈرامہ ہے جو زندگی میں ان بے شمار انتظاروں کی عکاسی کرتا ہے جن سے ہر انسان گزرتا ہے ۔ ڈرامے کا موضوع بالخصوص ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے نہایت معنی خیز ثابت ہوا، کیونکہ وہ خود بھی اپنی زندگی میں عزم، صبر، محنت اور ترقی کے مختلف مراحل سے گزر رہے ہیں۔