شوہر کے قتل کی ملزمہ لیڈی پولیس اہلکار کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

شوہر کے قتل کی ملزمہ لیڈی پولیس اہلکار کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں سابق شوہر کے ساتھ مل کر موجودہ شوہر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار لیڈی پولیس اہلکار دعا کو عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو مقدمے کی سماعت ہوئی جہاں تفتیشی افسر نے ملزمہ دعا کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کو مزید دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کا مفرور ملزم فہد تاحال گرفتار نہیں ہوسکا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ دعا محکمہ پولیس میں اہلکار ہے اور اس وقت تھانہ سپر مارکیٹ میں تعینات ہے ۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں جبکہ مفرور ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید پیش رفت متوقع ہے ۔ عدالت نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں