جھگڑے میں تیز دھار آلے کے وار سے 5افراد زخمی
کراچی(آئی این پی ) کراچی میں بلدیہ ٹاؤ ن کے علاقے مدینہ کالونی ڈی چوک میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے حملے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ مدینہ کالونی ڈی چوک پر پیش آیا جہاں کسی تنازع پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔جھگڑے کے دوران نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کی شناخت فقیر حسین، سکندر، شوکت، عبدالرحمان اور محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے ۔تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ضروری علاج فراہم کیا جا رہا ہے ۔