ویلفیئر انچارج کراچی پولیس آفس کاجناح اسپتال کا دورہ

ویلفیئر انچارج کراچی پولیس  آفس کاجناح اسپتال کا دورہ

کراچی(این این آئی)محرم الحرام کے دوران پولیس ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو طبی سہولیات کی بروقت فراہمی اور۔۔۔

 ویلفیئر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ویلفیئر انچارج کراچی پولیس آفس، انسپکٹر شرافت خان نے جمعرات کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرکا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران جناح اسپتال میں قائم کراچی پولیس ویلفیئر ڈیسک پر تعینات فوکل پرسن اسٹاف کی حاضری، کارکردگی اور فرائض کی انجام دہی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ معائنے کے دوران فوکل پرسن اسٹاف اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مستعد، چوکس اور پولیس ملازمین و ان کے اہلِ خانہ کی معاونت کے لیے ہر وقت تیار پایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں