میئر کراچی کا سینٹرل پولیس آفس کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
کراچی (آئی این پی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات اور سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا معائنہ بھی کیا ۔۔۔
۔دورے کے موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز مظہرنوازشیخ، ڈی آئی جی آئی ٹی، عمران یعقوب، ڈی جی سیف سٹی اتھارٹیز،سرفرازنواز، اے آئی جی میڈیااینڈپبلک ریلیشنز، سید علی رضا بھی موجود تھے ۔ڈی آئی جی آئی ٹی اور پی ڈی آئی ٹی نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہابکو محرم الحرام کے مرکزی جلوس، مجالس اور دیگر حساس مقامات پر نصب کیمروں، جدید مانیٹرنگ سسٹم، ٹریفک مینجمنٹ اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔میئر کراچی نے سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی استعداد، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور محرم الحرام کے دوران کیے گئے سیکیورٹی اقدامات کو سراہا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے سندھ پولیس کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔