چیری ماسٹر نے مقامی اسمبلڈ ٹیگو 7 پی ایچ ای وی متعارف کرا دی
کراچی(سٹی ڈیسک)چیری ماسٹر پاکستان نے ٹیگو 7 پی ایچ ای وی کی مقامی طور پر اسمبل شدہ پراڈکشن کا آغاز کر دیا ۔۔
جس کے ساتھ کمپنی نے پاکستان میں اپنی پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی رینج میں ایک اور ماڈل شامل کر لیا ہے ۔ اس پیش رفت سے ملک میں توانائی سے چلنے والی نئی گاڑیوں کے شعبے میں کمپنی کی موجودگی مزید مضبوط ہو گئی ہے ۔ٹیگو 7 پی ایچ ای وی کی شمولیت کے بعد چیری ماسٹر پاکستان اب مقامی سطح پر اسمبل ہونے والی تین پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو ویز، ٹیگو 8 پی ایچ ای وی، ٹیگو 9 پی ایچ ای وی اور ٹیگو 7 پی ایچ ای وی تیار کر رہی ہے ۔ اس طرح چیری پاکستان میں مقامی طور پر اسمبل شدہ پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو ویز کا سب سے وسیع پورٹ فولیو رکھنے والی کمپنیوں میں شامل ہو گئی ہے ۔