پولیس مقابلہ، دو زخمیوں سمیت چار ملزمان گرفتار ،تین ساتھی فرار

پولیس مقابلہ، دو زخمیوں سمیت چار ملزمان گرفتار ،تین ساتھی فرار

کراچی (آئی این پی)ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی پولیس کا پرانا گولیمار میں گینگ وار منشیات فروشوں کی۔۔

 موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران 7 گینگ وار،منشیات فروش عناصر اور پولیس پارٹی کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں دو زخمی ملزمان سمیت چار ملزمان گرفتار جبکہ تین ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ شہباز (زخمی) عبدالرحمان ، فوید عرف فوادی اور زاکر حسین کے ناموں سے جبکہ فرار ملزمان کی  ارشد سندھی، ولید اور عبدالرشید کے ناموں سے ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں