سوتیلی ماں بیٹے کے ہاتھوں قتل،ملزم گرفتار

سوتیلی ماں بیٹے کے ہاتھوں قتل،ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں سوتیلی ماں بیٹے کے ہاتھوں قتل،ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے تیز دھار آلے کے وار کرکے 45/50 سالہ فہمیدہ زوجہ لطیف کو قتل کر دیا۔

واقعہ اورنگی ٹاؤن نمبر 1 میں پیش آیا، جہاں مقتولہ کی مدد کرنے والا پڑوسی ساجد بھی زخمی ہوا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور شدید مزاحمت کے بعد ملزم شوکت علی ولد لطیف کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل (کلہاڑی) بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کے والد نے 17/18 سال قبل مقتولہ سے دوسری شادی کی تھی، جبکہ بظاہر یہی رنجش قتل کی وجہ معلوم ہوتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں