اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 4رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
کراچی (اے پی پی)گلشن معمار پولیس نے جنجال گوٹھ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث4رکنی مبینہ ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے 2پستول بمعہ ایمونیشن، 2موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمدکرلی۔
پیر کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں سلیمان ولد وسیم ، سمیر گل ولد عباس علی، شاہزیب ولد رحیم شاہ اور عدنان ولد شیر زمان شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔