پولیس مقابلے میں زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہین فورس خواجہ اجمیر نگری کا سیکٹر 5-B/3، نور النساء آئی ہسپتال سروس روڈ پر مسلح ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق شاہین فورس کے جوانوں نے ملزمان کو باڑہ مارکیٹ پر مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی شاہین فورس کے جوانوں نے تعاقب کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت علی رضا، ماجد، ابراہیم کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے قبضہ سے دو عدد 30 بور ٹی ٹی پستول، ایک موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔