ڈاکٹروں پر تشدد کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

ڈاکٹروں پر تشدد کیخلاف  ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں ڈاکٹروں پر تشدد کے واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا۔

احتجاجی ڈاکٹروں کے مطابق گزشتہ روز چند افراد نے اسپتال میں داخل ہو کر خواتین ڈاکٹروں کو ہراساں کیا، 15 سے 20 افراد پر مشتمل ہجوم بچے کو بیڈ نہ ملنے پر مشتعل ہو کر ڈاکٹروں پر حملہ آور ہوا۔ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا کہ خوف و ہراس کے باعث خواتین ڈاکٹرز نے خود کو بچانے کے لیے دوسری منزل سے پہلی منزل تک چھلانگ لگائی۔ ان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں سیکیورٹی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی غیر فعال ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...