شہدادپور:خریداری کے بہانے ڈاکوؤں نے سیمنٹ ایجنسی لوٹ لی

شہدادپور:خریداری کے بہانے ڈاکوؤں نے سیمنٹ ایجنسی لوٹ لی

شہدادپور(نمائندہ دنیا)شہدادپور میں ٹنڈو آدم روڈ پر واقع مدنی سیمنٹ بجری شاپ پر دو نامعلوم مسلح افراد سیمنٹ خریدنے کے بہانے آئے اور دکاندار عبدالواحدعباسی کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا۔

ملزمان دکان میں موجود 2 لاکھ روپے لوٹ کر بآسانی فرار ہوگئے ، متاثرہ دکاندار عبدالواحد عباسی نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے سیمنٹ خریدنے کا بہانہ بنایا اور موقع ملتے ہی اسلحہ نکال کر انہیں یرغمال بنا لیا، جس کے بعد 2لاکھ لوٹ کر بآسانی فرار ہوگئے ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی این سی درج کرلی۔ پولیس حکام کے مطابق دکان کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...