میرپور خاص:انوشہ قتل کے چاروں ملزم پیش،2روزہ جسمانی ریمانڈ

میرپور خاص:انوشہ قتل کے چاروں ملزم پیش،2روزہ جسمانی ریمانڈ

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں درج 18 سالہ انوشہ کے مبینہ قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان مقتولہ کے دو سگے بھائی بابر آرائیں اور بلال آرائیں۔۔۔

 جبکہ دو ماموں رضوان اور عقیل کو تفتیشی افسر انسپکٹر غازی خان راجڑ نے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد چاروں ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے تفتیشی افسر انسپکٹر غازی خان راجڑ نے بتایا عدالت نے مقدمے کی مزید تفتیش کے لیے دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے انہوں نے کہا کہ ریمانڈ مکمل ہونے پر 22 جولائی کو ملزمان کو دوبارہ پیش کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...