معیشت بچانے مخصوص مال بردار ریلوے لائن ناگزیر ہے ، الطاف شکور

معیشت بچانے مخصوص مال بردار ریلوے لائن ناگزیر ہے ، الطاف شکور

کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ اور بین الاقوامی تجارت کا سب سے بڑا گیٹ وے ہے۔۔۔

 لیکن ٹریفک سے بھری سڑکوں اور فرسودہ ریلوے نظام کے باعث بندرگاہوں سے ملک بھر تک سامان کی ترسیل سست، مہنگی اور غیر مؤثر ہو چکی ہے ۔ اگر پاکستان اپنی برآمدات میں اضافہ، صنعتی ترقی اور علاقائی تجارتی مسابقت کو بہتر بنانا چاہتا ہے توڈیڈی کیٹڈ فریٹ کوریڈورز کی تعمیر کو قومی ترجیح بنانا ہوگا۔ روزانہ ہزاروں کنٹینرز کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم سے صنعتی اور تجارتی مراکز کی جانب روانہ ہوتے ہیں، مگر بھاری مال بردار گاڑیاں مسافر ٹریفک کے ساتھ انہی سڑکوں پر چلنے پر مجبور ہیں۔ اس کے نتیجے میں ٹریفک جام، حادثات ہورہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...