پولیس چیف کا شہر کے داخلی و خارجی راستوں کا دورہ
کراچی (این این آئی)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ کے ہمراہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور ان سے متصل چیک پوسٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران داخلی و خارجی راستوں سے متصل چیک پوسٹس، سکیورٹی انتظامات، افغان ویری فکیشن ڈیسک اور چیکنگ کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔دورے کا آغاز موچکو چیک پوسٹ سے ہوا جہاں ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایس ایس پی ضلع کیماڑی نے شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کے شناختی عمل پر بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments