پولیس کانسٹیبل کے قتل کیس میں معاون ملزمان بری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے 2022 میں پولیس کانسٹیبل عبدالرحمن کے قتل کے ملزم کی مبینہ معاونت سے متعلق مقدمات میں دو ملزمان امیر قادر اور محمد اورنگزیب کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔۔۔
جبکہ عدالت نے مرکزی اشتہاری ملزم خرم نثار کی سویڈن سے حوالگی اور اس کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرانے کے لیے متعلقہ حکام کو اقدامات کی ہدایت بھی کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ استغاثہ دونوں ملزمان کے خلاف الزامات کو معقول شک سے بالاتر ہو کر ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ استغاثہ کے مطابق محمد اورنگزیب کی نشاندہی پر مرکزی ملزم کے بنگلے سے لائسنس یافتہ 9 ایم ایم پستول، اسلحہ لائسنس، نمبر پلیٹس اور دو گاڑیاں برآمد کی گئیں، جس پر سندھ آرمز ایکٹ کے تحت علیحدہ مقدمہ بھی درج کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments