چیف سیکریٹری اور آئی جی سے رپورٹ طلب

 چیف سیکریٹری اور آئی جی سے رپورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے اعلی پولیس افسران کے نام پر مبینہ بھتہ خوری، دھمکیوں اور ہراساں کرنے کے الزامات سے متعلق آئینی درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔۔۔

 جبکہ چیف سیکریٹری کو سینئر پولیس افسران کے خلاف عائد الزامات کا جامع جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس عدنان الکریم میمن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ درخواست گزار محمد نعمان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ تقریباً ایک سال کے دوران انہیں مبینہ طور پر مسلسل بھتہ دینے پر مجبور کیا گیا اور وہ ہر ہفتے 70 سے 80 لاکھ روپے نقد ادا کرتے رہے ، جس کی مجموعی رقم تقریباً 36 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے دھمکیوں اور دباؤ کے ذریعے درخواست گزار کے سسر کے بینک اکاؤنٹ سے ایک کروڑ روپے بھی اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...