قومی یکجہتی سے ہی ملک مضبوط ہوگا،مفتی نعمان نعیم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی اور ذمہ دارانہ رویوں سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا، ٹیکنالوجی کو فتنہ نہیں بلکہ علم ، تحقیق اور تعمیر معاشرہ کا ذریعہ بنایا جائے۔۔۔
سوشل میڈیا پر نفرتیں، جھوٹی خبریں اور افواہیں قومی یکجہتی کے لیے نقصان دہ ہیں، اسلام تحقیق، دیانت، اعتدال، برداشت اور حسنِ اخلاق کی تعلیم دیتا ہے ، والدین اور اساتذہ نسلِ نو میں سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کو فروغ دیں ۔ انہوں نے ان خیالات کاا ظہار پیر کوجامعہ بنوریہ عالمیہ میں علماء کرام اور طلبہ کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کو معاشرتی اصلاح کے لیے بروئے کار لانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments