سست رفتار ترقیاتی کاموں سے عوام کی زندگی اجیرن ، حنیف طیب
کراچی(این این آئی)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین حنیف طیب نے کہاہے کہ شہربھر میں کھلے گٹر،ادھوری کھدائی اور ترقیاتی کاموں میں سست روی نے۔۔۔
عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے جبکہ مون سون کی متوقع بارشوں نے عوام کی تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی عیادت کے لیے آنے والے مختلف سیاسی،سماجی اورمذہبی رہنماؤں کے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کھلے گٹروں اور نالوں میں گرنے کے متعدد افسوسناک واقعات پیش آ چکے ہیں مجموعی طورپرگزشتہ چھ ماہ کے دوران کھلے نالوں میں گرنے کے 25 سے زائد بڑے حادثات رپورٹ ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments