سمت نما بورڈز کی مرمت و رنگ و روغن مکمل
کراچی(این این آئی)ڈی ایس پی ٹریفک کھارادر سب ڈویژن سہیل اختر کی ہدایات پر ایم اے جناح روڈ پر ٹاور کے قریب نصب سمت ظاہر کرنے والے بورڈز (ڈائریکشنل سائن ایج)، جو عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار تھے، کی مرمت اور رنگ و روغن کا کام مکمل کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں اور دیگر شاہراہ استعمال کرنے والوں کو واضح، مؤثر اور بہتر رہنمائی فراہم کرنا، ایم اے جناح روڈ کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا اور عوامی سہولیات کو مزید بہتر بنانا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سمت نما بورڈز کی بحالی سے نہ صرف شہریوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں آسانی ہوگی بلکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سڑکوں پر نظم و ضبط کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments