لطیف آباد8، بلدیہ کی غفلت سے سیوریج پانی گھروں میں داخل

لطیف آباد8، بلدیہ کی غفلت سے سیوریج پانی گھروں میں داخل

حیدر آباد(بیورو رپورٹ)لطیف آباد یونٹ نمبر8 کے یوسی چیئرمین کی نااہلی کے باعث گلیوں میں جمع گٹر کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے تعفن سے لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا۔

مسلسل پانی جمع رہنے سے مکین گھروں میں محصور ہوگئے ، جبکہ گٹر ، نالے کا گندا پانی گھروں میں داخل ہونے سے بی ٹو کی گلیوں میں رہائشی افراد مشکلات سے دوچار ہیں۔ کئی مرتبہ علاقہ مکینوں نے یوسی چیئرمین کو تحریری اور زبانی شکایات کیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی، جس پر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یوسی چیئرمین سرکاری وسائل عیاشیوں پر لگا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...