گھر کی دہلیز پر 3نوجوان لٹ گئے
کراچی (آئی این پی) لانڈھی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں تیزی آگئی جہاں بابر مارکیٹ کے قریب مسلح ملزمان نے گھر کی دہلیز پر بیٹھے تین نوجوانوں کو لوٹ لیا۔ڈکیتی کی لرزہ خیز سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔۔۔
، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان گلی میں داخل ہوتے ہیں اور وہاں گھر کے باہر بیٹھے ہوئے تین نوجوانوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیتے ہیں۔ملزمان چند ہی سیکنڈز میں تینوں نوجوانوں سے ان کے قیمتی موبائل فون چھینتے ہیں اور بڑی آسانی سے موقع سے فرار ہو جاتے ہیں۔ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے اپنے قبضے میں لے لی ہے ۔پولیس حکام نے کہا ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے لی ہے ، اس فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل سوار ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments