حکمران شہریوں کو ریلیف دینے میں بے بس،شاداب رضا

حکمران شہریوں کو ریلیف دینے میں بے بس،شاداب رضا

گیس، بجلی،قلت آب اور بڑھتی مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیاحکومت دعووں واعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے ،سربراہ سنی تحریک

کراچی (این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کیلئے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں،حکمران طبقہ تاجروں ،کسانوں ،مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہیں ۔اپنے بیان میں شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے ،بازاروں میں سناٹے ، تاجر بھی پریشان حال ہیں ،حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے ، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے ، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے ،عوام سے بجلی، گیس، پانی اور پٹرول سمیت تقریباً ہر شعبے میں مختلف ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...