پی آئی اے اسکائوٹس صوبائی کوارڈینیشن میٹنگ کا انعقاد
کراچی (سٹی ڈیسک )جنرل منیجر پی آئی اے و صوبائی اسکاؤٹ کمشنر شعیب احمد ڈاہری نے کہا ہے کہ اسکاؤٹس لیڈر ٹرینر ز گرل اسکاؤٹس،روورز، بوائز اور شاہین اسکاؤٹس کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کریں اور۔۔۔
ایسی غیر نصابی سماجی سرگر میاں اور مشاغل مہیا کریں جس سے اسکاؤٹس کو معاشرے کا مفید شہری بننے میں مدد ملے ۔ اسکاؤٹنگ کے فروغ کیلئے کمیونٹی ڈیولپمنٹ، شجرکاری مہم، سماجی، فلاحی و دیگر صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے ۔ یہ بات انہوں نے پی آئی اے اسکاؤٹس صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر صوبائی کوارڈینیشن میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔صوبائی سیکریٹری سید جاوید رضاء اور ڈپٹی صوبائی سیکریٹری وقاص سردار نے ایجنڈہ پوائنٹس پر صوبائی کمشنر کو تربیتی سرگرمیوں اور قومی تقریبات کی رپورٹس پر بریفنگ دی اور آئندہ ٹریننگ کیمپس،ایونٹس و دیگر سوشل سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments