پریا کماری بازیابی احتجاج پرلاٹھی چارج کیخلاف لاڑکانہ بار کی ریلی
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ)لاڑکانہ ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے پریا کماری کی بازیابی کیلئے ببرلو میں احتجاج پر پولیس کے لاٹھی چارج اور۔۔
گرفتاریوں کیخلاف ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار صدر ایڈووکیٹ جاوید بلیدی، جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ عامر سوہوودیگر نے کہا کہ پولیس نے احتجاج کرنے والوں پر بلاجواز لاٹھی چارج کیا اور بے گناہ افراد کو گرفتار کیا، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، پُرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور اغوا شدہ بچیوں کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments