حیدر آباد:سرکاری کوارٹرز پرمشتمل نیووحدت کالونی کھنڈر بن گئی
چار سال سے دیکھ بھال کے فنڈز بند، تمام سرکاری کالونیاں لاوارث بن چکیںعدم توجہی سے کالونی کا واحد سیوریج کا کنواں بھی تھیلیوں اور گندگی سے بھر چکا
حیدر آباد (بیورو رپورٹ )حیدرآباد یونین کونسل 127 حسین آباد میں قائم سرکاری کوارٹروں پر مشتمل نیو وحدت کالونی کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے ۔ پراونشل بلڈنگز محکمے کو گزشتہ چار سال سے دیکھ بھال کے فنڈز بند ہونے سے حیدرآباد کی تمام سرکاری کالونیاں لاوارث بن چکی ہیں۔ نئی سرکاری عمارت اور افسر شاہی کے بنگلوں کی ریپر کے فنڈز ایم اینڈ آر کے تحت کام جاری ہیں لیکن سرکاری ملازمین کے کوارٹروں کے مسائل حل نہیں کئے جارہے ہیں۔ نیو وحدت کالونی کا واحد سیوریج کا کنواں بھی تھیلیوں اور گندگی سے بھر چکا ہے ۔ جسکی صفائی کرین سے انتظامیا کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ کنویں سے لیکر گوپانگ چوک قاسم آباد تک نالے کے مین ہولز کی صفائی بھی بارش سے قبل نہیں کی جارہی ہے ۔ ناہی ڈسپوزل سیوریج کنویں میں مشین چوری ہونے کے بعد نئی مشین ضلعی انتظامیا نے لگائی ہے ۔ نیو وحدت کالونی کے سرکاری کوارٹر نشیبی ہیں، جو ہر سال بارش کے پانی میں زیر آب آجاتے ہیں اور کئی روز بارش کے پانی میں مکین محصور ہو کر رہ جاتے ہیں۔ اب بھی نیو وحدت کالونی کے بی ٹائپ کوارٹروں کی گلیوں میں ناقص نظام کے باعث سیوریج کا پانی جمع ہے جو گورنمنٹ گرلز اور مڈل بوائز اسکول کے آگے جمع ہونا شروع ہو چکا ہے ۔ نیو وحدت کالونی کے مین ہول ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں کور بھی نہیں ہیں جن میں تھیلیاں جمع ہیں۔ نیو وحدت کالونی میں کوئی سرکاری طور پر خاکروب ہے ، نہ ہی کوئی بلڈنگز محکمے کا عملہ موجود ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments